یوم علی کے موقع پر جلوس اور مجالس پر پابندی عائد

ختم القران،شبینہ اجتماعات پربھی پابندی

سندھ حکومت نے یوم علی کے موقع پر جلسے ، جلوس اور مجالس پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے 21 رمضان المبارک یوم علی کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، جب کہ مساجد میں ختم القران اور شبینہ کے اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ سے جاری حکم کے مطابق تراویح کے حوالے سے علما کے ساتھ ہونے والے 23 اپریل کے معاہدے کے تحت جاری حکم نامے میں جزوی تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے حکم نامے کے مطابق تراویح کے ساتھ ساتھ یوم حضرت علیؓ کے جلوس، مجالس، محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے باعث رمضان المبارک میں مساجد میں صرف متعین لوگوں کو نماز تراویح کی اجازت دی تھی۔ اگرچہ 18 اپریل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مختلف مکاتب فکر کے علما کی ملاقات میں مساجد میں نمازوں کے حوالے سے 20 نکات پر اتفاق ہوا تھا، لیکن سندھ حکومت نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مساجد میں تراویح کے بڑے اجتماعات پر دیگر نمازوں کی طرح پابندی برقرار رکھی تھی۔

24 اپریل کی رات ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمعہ کی نماز کی طرح رمضان میں مساجد میں تراویح بھی صرف متعین لوگ پڑھ سکیں گے، جب کہ باقی لوگ گھروں میں پڑھیں گے۔

صوبائی حکومت نے 27 مارچ کو مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی تھی، جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 23 مارچ سے لاک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا۔ لاک ڈاؤن کا اعلان وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارف کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ اس نوٹی فکیشن کو روک دیا گیا ہے۔

RAMZAN

Youm-e-Ali

MARTYRDOM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div