کراچی میں سلنڈر دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

بیکری میں گیس سلنڈر، ایف بی ایریا میں آکیسجن سلنڈرپھٹا
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
[caption id="attachment_1916217" align="alignnone" width="704"] فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز 2 میں بیکری میں دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھيل گیا، دو افراد معمولی زخمی ہوئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا بیکری میں رکھا سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ اُدھر ایف بی ایریا میں ترسیل کے دوران آکسیجن سلنڈر گرکر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز 2 ایکسٹینشن میں واقع بیکری میں گزشتہ رات خوفناک دھماکہ ہوا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماء نے حاصل کرلی، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ بیکری مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

[caption id="attachment_1916212" align="alignnone" width="704"] فوٹو : آن لائن[/caption]

دور دور تک گھروں کی کھڑکیوں اور اطراف میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، متعدد دکانوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے، دھماکے کی آواز سنتے ہی علاقہ مکین بھی گھروں سے باہر آگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا بیکری میں رکھا سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

دوسری جانب فیڈریل بی ایریا میں ترسیل کے دوران آکسیجن سلینڈر گرنے سے دھماکا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

Tabool ads will show in this div