میچ فکسنگ:سليم ملک تمام سوالات کا جواب دينے کو تيار

سابق کپتان اورپی سی بی کےدرميان رابطہ
Apr 28, 2020

سابق کپتان سليم ملک اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درميان رابطہ ہوا ہے،سليم ملک آئی سی سی اور پی سی بی کے تمام سوالات کا جواب دينے کو تيار ہيں۔

اپنے کیس کے سلسلے میں سلیم ملک نے قانونی مشاورت مکمل کرلی ہے۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انھیں کبھی کسی ویڈیوز کے ٹرانسکرپٹ نہیں ملے۔

سلیم ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں ٹرانسکرپٹ فراہم کئے جائیں تا کہ اس کا جواب دے سکیں۔

سلیم ملک نے آئی سی سی اور پی سی بی کے تمام سوالات کا جواب دینے پررضامندی ظاہر کی ہےاور اپنے وکیل کی مشاورت پر سلیم ملک پی سی بی کو جوابات دیں گے۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے سلیم مک نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خود پر عائد الزامات کے دفاع میں کہا تھا کہ وہ اپنے مداحوں سے معذرت کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا تھا کہ وہ آئی سی سی اور پی سی بی کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

saleem malik

Tabool ads will show in this div