انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، عالمی برادری سے مدد کی اپیل
جکارتہ : انڈونيشيا کے جنگل ميں لگنے ولی آگ بے قابو ہوگئی، جکارتہ حکومت نے بين الاقوامی برادری سے مدد طلب کی اپیل کردی۔
انڈونيشین دارالحکومت جکارتہ کے قریب جنگلات میں لگی آگ بجھانے کيلئے کوششیں جاری ہیں تاہم مقامی انتظامیہ بدستور تیزی سے پھیلنے والی آگ کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے، اب تک فائر فائٹرز کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔
انتہائی کوششوں کے باوجود شعلے بجھ نہ سکے تو انڈونیشین حکومت نے مدد کیلئے عالمی برادری سے اپيل کردی، شدید آگ سے اٹھنے والے دھويں کے باعث جکارتہ شہر کے اسکول بند ہیں جبکہ بين الااقوامی پروازوں کی آمد و رفت بھی معطل ہے۔ سماء