فرانس میں حملہ آور نے گاڑی پولیس اہلکاروں پر چڑھا دی

زخمی اہلکار کومہ میں چلا گیا

فرانسیسی دارالحکومت میں حملہ آور نے پولیس اہل کاروں پر گاڑی چڑھا دی۔ حادثے میں 3 اہل کار زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں گاڑی سوار حملہ آور نے پولیس اہل کاروں پر گاڑی چڑھا دی۔ پولیس اہل کار موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔

حادثے کے بعد زخمی اہل کاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ ایک اہل کار شدید زخمی ہونے کے بعد کومہ میں چلا گیا۔ پولیس یونین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سمیت تمام پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ حملے کے بعد حملہ آور نے بلند آواز بتایا کہ اس نے یہ حملہ فلسطینوں پر حملے کے بدلے کے طور پر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے جان کر گاڑی پولیس والوں پر چڑھائی، گاڑی سوار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی عمر 30 سال ہے۔ جب کہ وہ جائے وقوعہ کے قریب واقع علاقے کا رہائشی ہے۔

فرانسیسی پولیس یونین کے مطابق حملہ آور بی ایم ڈبلیو میں سوار تھا، جس نے معمول کی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

واقعہ کی جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہل کاروں کی موٹر سائیکل بی ایم ڈبلیو اور پولیس گاڑی کے درمیان سینڈوچ بن گئی۔ اہل کاروں کو شدید ٹکر کے باعث ٹانگوں اور سر میں فریکچر آئے ہیں۔

POLICEMEN

Tabool ads will show in this div