گورنر سندھ عمران اسماعیل کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بالکل ٹھیک ہوں، خود کو آئسولیٹ کرلیا، عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ کا بھی کرونا ٹیست مثبت آگیا، عمران اسماعیل نے خود کو آئسولیٹ کرلیا۔ اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا بھی 23 مارچ کو کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق گورنر سندھ نے گزشتہ روز اپنا کرونا کا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی کی آج رپورٹ آئی ہی۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمیں مشکلات سے لڑنا سکھایا ہے، انشاء اللہ ہم اس وباء سے لڑیں گے، میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے، مجھے گزشتہ رات ہی خود کو قرنطینہ کرلینا چاہئے تھا تاہم میں نے آج صبح خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جن لوگوں سے میری ملاقاتیں رہیں ان کو بتادیا ہے، اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی کرارہا ہوں، عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے، طبیعت بہتر ہے کوئی پریشانی نہیں ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی اور دیگر پی ٹی آئی اراکین نے ملاقات کی تھی، ان تمام ممبران کے بھی کرونا وائرس کے ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ 23 مارچ کو وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کرلیا تھا، چند روز آئسولیشن میں رہنے کے بعد انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کرایا، جس کے منفی آنے کے بعد انہوں نے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی تھیں۔

Imran Ismael

Tabool ads will show in this div