عمراکمل کی اتنی سخت سزا حیران کن ہے، کامران اکمل

اپیل کرنے کا فیصلہ
Apr 27, 2020

کرکٹر کامران اکمل نے بھائی عمر اکمل پر تین سالہ پابندی کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد اپیل کا حق ضروراستعمال کریں گے

سماء ٹی وی کے نمائندے سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ تین سال کی پابندی کا فیصلہ سن کر وہ حیران رہ گئے۔ میرے خیال میں عمر اکمل کو بہت سخت سزا سنائی گئی ہے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وہ تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں۔ اس کے بعد اپیل کا حق استعمال کریں گے اور انصاف کے لیے ہر پلیٹ فارم پر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے ہی خلاف ورزی پر کم سزاؤں کی مثالیں موجود ہیں۔ سمجھ سے باہر ہے کہ عمر اکمل کو کیوں اتنی سخت سزا سنائی گئی ہے۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ رپورٹنگ کے دونوں واقعات الگ الگ ہیں۔ ان کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں عمر اکمل کی وضاحیتں انٹی کرپشن کوڈ کے مطابق نہیں تھیں یہی وجہ ہے کہ وہ سخت سزا سے نہ بچ سکے۔

تفضل رضوی نے ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاملے پر تفصیلی بات ہوئی اور فیصلہ سنایا گیا۔ انہیں اپیل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ عمر اکمل آزاد ایڈجیوڈیکیٹر کے سامنے اپیل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن کرکٹرز کو ایسے کیسز میں سزائیں ہوئیں انہیں ایگریڈ سینکشنز پر سزا ہوئی، ان کرکٹر نے تسلیم کیا تھا اور کچھ وضاحتیں نہیں دی تھی جبکہ عمر اکمل نے بکیز سے ملاقات پی سی بی کو رپورٹ نہیں کیا، ملاقات کو تسلیم بھی کیا اور وضاحتیں دینے کی کوشش بھی کرتے رہے۔ عرفان اور محمد نواز نے تاخیر سے رپورٹ کیا لیکن میرے خیال میں انہوں نے خود رپورٹ کیا تھا۔

Tabool ads will show in this div