اداکار جنید خان کی افطاری پکوڑوں کے بغیر نامکمل

جنید خان ان دنوں ڈرامہ کشف‘میں دکھائی دے رہےہیں۔

اداکار جنید خان نے خود کے لیے پکوڑوں کو افطاری کا اہم جزو قرار دے دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پکوڑوں کی پلیٹ تھامے بنائی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ انہیں افطاری میں سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہے ۔

جس پر انہوں نے کہا کہ اور کچھ ہو نہ ہو پکوڑے ہونا بہت ضروری ہیں کیونکہ ان کے بغیر افطاری نامکمل ہوتی ہے۔

اداکار نے مزید لکھا کہ اس ماہ مغفرت کے لئے دعائیں مانگیں ، ضرورتمندوں کی مدد کریں۔

جنید خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’’کشف‘‘ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

junaid khan

Tabool ads will show in this div