پاورسیکٹرسےمتعلق تحقیقاتی رپورٹ،نیپرا کا کارروائی کرنےکا فیصلہ

صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی

پاور سیکٹر سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے نیپرا نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نیپرا کے مطابق پاور سیکٹر سے متعلق رپورٹ کے جائزے کیلئے ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے۔ ماہرین کی ٹیم پاور سیکٹر سے متعلق تحقیقات رپورٹ کا جائزہ لےرہی ہے۔

ترجمان نیپرا نے واضح کیا کہ رپورٹ کی روشنی میں آئی پی پیز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پاور سیکٹر سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ نیپرا کو باضابطہ طور پر نہیں بھیجی گئی، فروری 2019 میں نیپرا نے 5 نجی پاور پلانٹس کےخلاف ازخود کارروائی کا آغاز کیا۔

مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی وجہ سےمزید کارروائی نہیں ہوسکی، نیپرا بجلی صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

Power Division

Tabool ads will show in this div