وائرس کی مقامی منتقلی کی شرح 80 فيصد ہوگئی،ظفرمرزا
بازاروں ميں جانے سے گريز کريں
وزيراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے ايک بار پھرعوام کو کرونا کے معاملے ميں احتياطی تدابيراختيار کرنے کا مشورہ ديديا۔
ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے اسپتالوں کو سامان فراہم کررہا ہے،ملک میں اب تک 1لاکھ 44ہزار365 ٹیسٹ کیے ہیں، 6ہزار218ٹیسٹ 24 گھنٹوں میں کیے ہیں ،ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد12ہزار723 ہے۔
ظفرمرزا نے مزید بتایا کہ 24گھنٹوں میں783 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئے،2ہزار866 افراد مکمل طورپرکرونا سےصحتیاب ہوئے، 49مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ظفر مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کوچند ہزارایڈریس دیےگئےہیں،ان افراد کےکرونا میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے،صوبائی حکومتیں ان افراد کے ٹیسٹ کرائیں گی۔