الیکشن کمیشن کا 11 اکتوبر کے ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے 11 اکتوبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کے اندر سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کے روز پولنگ اسٹیشنز کے اندر کسی کو موبائل فون لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی، پولنگ اسٹیشن کے اندر ووٹ مانگنے کی بھی ممانعت ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کے اندر سیاسی کیمپ نہیں لگایا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو این اے 122، این اے 144 اور پی پی 147 پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ سماء