لنڈی کوتل میں فوجی چھاؤنی میں آگ لگ گئی
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے میں فوجی چھاؤنی کے اسلحہ ڈپو میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈسٹرکٹ خیبر میں لنڈی کوتل کے علاقے میں قائم فوجی چھاؤنی کے اسلحہ ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد گودام میں رکھنے اسلحہ کے سامان میں متعدد دھماکے بھی ہوئے۔ تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
علاقہ انتظامیہ کے مطابق اسلحہ ڈپو میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ پر ایک گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔