خیبر پختونخوا: کرونا وائرس سے ڈاکٹرجاوید انتقال کرگئے

انکا تعلق چارسدہ سے تھا
Apr 25, 2020

خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس میں مبتلا ڈاکٹر جاوید انتقال کرگئے ۔ وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر جاوید میں چند ہفتے قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ ای این ٹی اسپیشلسٹ تھے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پروفیسر محمد جاوید کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید تنگی چارسدہ کے رہائشی تھے۔ واضح رہے کہ صوبے بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1 ہزار 708 تک پپہنچ گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت اجمل وزیر کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر جاوید کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور ہم سب ڈاکٹر جاوید کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹرز اور طبی عملے کی خدمات سنہری الفاظ میں لکھے جائیں گے۔

Tabool ads will show in this div