کرنسی اسمگلنگ کیس؛ ایان علی پھر بچ نکلی

Ayyan Ali

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کيس میں ماڈل ايان علی پر 13 ویں مرتبہ بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کا کہنا ہے کہ ہر مرتبہ التواء کے لئے نیا عذر پیش کر دیا جاتا ہے، عدالت کے لئے سب برابر ہوتے ہیں۔

سپر ماڈل ایان علی نے کسٹم عدالت کی یاترا کی تو نئے ٹشن دکھائے، سفید لباس، لہراتی سنہری زلفیں اور ہمیشہ کی طرح سیاہ چشمہ مگر نتیجہ وہی پرانا، اس مرتبہ بھی فرد جرم سے  بچ گئیں۔

کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم عدالت کے روبرو ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل، لطیف کھوسہ آج پیش نہیں ہوسکتے، لہزاٰ سماعت ملتوی کی جائے ۔

کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے ریمارکس دیئے کہ دس بار سے زائد فرد جرم کی سماعت ملتوی ہو چکی ہے، ہر مرتبہ نیا عذر پیش کر دیا جاتا ہے۔  عدالت کے لئے کوئی بھی وی آئی پی نہیں ہوتا ۔

عدالت نے فرد جرم عائد نہ کرنے سے متعلق ايان علي کے وکيل کي درخواست منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر لطیف کھوسہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سماء

custom court

currency smuggling case

model girl

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div