سابق ٹیسٹ کرکٹرعطاء الرحمن کےنجم سيٹھی پر سنگین الزامات

نوکری مانگی تھی

سابق ٹیسٹ کرکٹرعطاء الرحمن نے سابق چئیرمین نجم سيٹھی پر سنگین الزامات لگاديے۔ انھوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کوچنگ دینے کا کہہ کر بلواتے تھے اور تین تین گھنٹے باہر بٹھاتے۔ نجم سيٹھی کا کہنا ہے کہ وہ عطاء الرحمن کو پہچانتے تک نہ تھے، پارکنگ میں دو مرتبہ ملے اور نوکری مانگی تھی۔

سليم ملک کے بعد عطاء الرحمان نے بھی پاکستان کرکٹ ميں کوچنگ کی خواہش کا اظہار کرديا ہے۔ سابق فاسٹ بولر نے نجم سيٹھی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوچنگ کا کہہ کر بلايا جاتا اور تين تين گھنٹے باہر بٹھاتے۔

عطا الرحمان کے الزامات پر سابق چيئرمين پی سی بی نجم سيٹھی کا کہنا تھا کہ عطاء الرحمان کو پہچانتا تک نہيں،بورڈ کی پارکنگ میں دومرتبہ ملاقات ہوئی تومجھ سے نوکری مانگی، اس وقت میرٹ پرايسی کوئی نوکری نہيں تھی جو عطاء الرحمن کودیتا۔

najam Sethi

ATTA UR RAHMAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div