کرونا وائرس ویکسین: چینی کمپنی کا پاکستان سے رابطہ

مزید معلومات طلب کی ہیں، ظفر مرزا
Apr 24, 2020

کرونا وائرس کی ويکسين سے متعلق چينی کمپنی نے پاکستان سے رابطہ کرليا ہے۔

وزيراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے اپنی ٹويٹ میں بتایا کہ ہم نے مزید معلومات طلب کی ہیں جس کا ہم ماہرین کے ذریعے جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فيصلے سے قبل اخلاقیات، ضابطے اور فزیبلٹی کے نقطہ نظر کو مد نظر رکھيں گے۔ اس بارے ميں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔

ZAFAR MIRZA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div