رمضان المبارک میں کہیں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،پاورڈویژن

بلاتعطل بجلی فراہمی کا اعلان

حکومت نے سحرو افطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہمی کا اعلان کیا ہے،رمضان المبارک میں کہیں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی نہیں ہوگی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن کی زیر صدارت بجلی لوڈ منیجمنٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک میں بجلی کی تقسیم و ترسیل سے متعلق امور زیرِغورآئے۔بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے سی ای اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو سحر و افطار اور نماز تراویح کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں رمضان کےدوران کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،لاک ڈاؤن میں جن صنعتوں کوکھلنےکی اجازت ہےانہیں بلا تعطل بجلی ملےگی۔

load shedding

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div