Technology

واٹس ایپ پر نئی سہولت کا اضافہ

ابھی یہ سہولت بیٹا ورژن پر ہے

واٹس ایپ انتظامیہ نے دنیا بھر کے صارف کیلئے نئی سہولت پر کام شروع کردیا ہے،جس میں زیادہ سے زیادہ افراد ایک ساتھ ویڈیو کالنگ میں شامل ہوسکیں گے۔

جی ایس ایم ارینا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر بیک وقت 8 افراد کے ساتھ ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرادی ہے، جسے پہلے بیٹا ورژن میں آزمائیشی طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

جہاں دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران آئن لائن شاپنگ اور دیگر رجحانات میں اضافہ ہوا ہے، وہیں لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی زیادہ وقت گزارا شروع کردیا ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اسی تناظر میں صارف کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ویڈیو کالنگ میں زیادہ افراد کی شمولیت پر کام جاری ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ ویڈیو کالنگ میں صرف 4 لوگ بات کر سکتے تھے۔ تاہم ابھی یہ سہولت بیٹا ورژن میں ہے، عام صارفین تک اس کی رسائی میں کچھ وقت لگے گا۔ یہ سہولت اینڈرائیڈ فونز کے اپ گریڈ ورژنز پر استعمال ہوسکے گی۔

VIDEO CALLING

WHATSAPP LOCKDOWN

Tabool ads will show in this div