کراچی بلدیاتی انتخابات؛ 6 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی جمع

LOCAL GOVT ELECTION KHI PKG ALI 08-10

کراچی: بلدیاتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز گہما گہمی عروج پر رہی، تقریبا 6 ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ديے۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستاراور دوسرے رہنماؤں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ روف صدیقی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی تنہا الیکشن لڑا ہے اور اب بھی جیت کر دکھائیں گے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ کراچی میں کل 1520 نشستوں کیلئے ہزاروں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

کورنگی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 237 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، جنرل ممبرز کیلئے 708، ضلع وسطی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 419 اور جنرل ممبرز کیلئے 1071 امیدواروں کی جانب سے کاغذات جمع کرائے گئے۔

ضلع غربی میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبرز پر 1254 اور ضلع جنوبی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 188 امیدوار میدان میں ہیں۔ جنرل ممبرز کیلئے 613 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سماء

rauf siddiqui

FAROOQ SATTAR

lb polls

korangi

local government elections

district central

Hafiz Naeem ur Rehman

vice-chairman

district west

nomination papers submitted

Tabool ads will show in this div