زندگی کےذائقوں کی تلاش جاری رکھیں، سونیاحسین

ان ذائقوں سے بھرپورلُطف اندوز ہوں
تصویر: انسٹاگرام

اداکارہ سونیا حسین نے فالوورز کو پیغام دیا ہے کہ زندگی کے ذائقوں کی تلاش جاری رکھتے ہوئے بھرپور انجوائے کریں۔

اسٹائل اوراچھا فیشن سینس رکھنے والی سیلیبرٹیزکی فہرست میں شامل سونیا نے انسٹا گرام پراپنی چند تصاویرشیئرکیں جس میں وہ سنگترا کھاتے ہوئے نٹ کھٹ موڈ میں نظرآرہی ہیں۔

اداکارہ نے ان تصویروں سے جڑے کیپشن میں زندگی کا فلسفہ سمجھاتے ہوئے لکھا "کھٹا، میٹھا، کڑوا اوربعض اوقات ضرورت سے زیادہ، صرف یہ نہیں بلکہ زندگی کے ذائقے بھی اسی طرح کے ہیں" ۔

سونیا نے کہا کہ زندگی میں محبت کے ساتھ ساتھ خوف،عدم تحفظ، نقصان، تبدیلی،خوشی، شکرگزاری بھی ہوتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ خوشی کااحساس ایک لمحے میں ہوجائے لیکن یہ صرف تب ہوتا ہے جب یہ ذائقے ہماری زبانوں، دلوں اور روحوں تک پہنچنے دیں۔

اداکارہ نے اپنے پیغام کا نچوڑ بتاتے ہوئے مداحوں کیلئے لکھا "زندگی کے ذائقوں کی تلاش جاری رکھیں اور ان سے بھرپور لطف اندوز ہوں"۔

Sonya Hussain

Sonya Hussyn

Tabool ads will show in this div