سارک ممالک کے درمیان ویڈیو کانفرنس آج ہوگی
پاکستان کی قیادت ڈاکٹر ظفرمرزا کرینگے

عالمی وبا کرونا وائرس کے حوالے سے سارک ممالک کے درمیان کانفرنس آج 23 اپریل کو ہوگی۔
کانفرنس کا انعقاد ویڈیو لنک کے ذریعے کیا جائے گا۔ پاکستان اس سال ہونے والے کانفرنس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔ کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر ظفر مرزا نمائندگی کریں گے۔
وفد میں وزرا اور سینیر حکام شریک ہوں گے جب کہ سیکرٹری جنرل سارک بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون اور تجربات کے تبادلہ زیر غور ہوگا۔
اس سال ہونے والی کانفرنس میں علاقائی فورمز کو تعاون کے لیے استعمال کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ ویڈیو کانفرنس پاکستان کی علاقائی تعاون کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ کانفرنس کا مقصد صحت عامہ کے مسائل اور سماجی معاشی اثرات سے نبرد آزما ہونا ہے۔
ZAFAR MIRZA
تبولا
Tabool ads will show in this div