لاک ڈاؤن میں شرمیلا فاروقی بچپن کےشوق پورےکرنےلگیں

ٹیکا پہننے کا شوق آج تک ساتھ ہے

لاک ڈاؤن کے دنوں میں شرمیلا فاروقی بھی سوشل میڈیا کے ذریعے فالوورز سے رابطے میں رہتے ہوئے اپنے بچین کی یادیں تازہ کر رہی ہیں۔

انسٹا گرام پر شرمیلا نے اپنے فالوورز کیلئے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سائیکل چلاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

انہوں نے کیپشن مییں لکھا " جلدی میں بیکری تک کا ایک چکر اور واپسی، اتنا جلدی بھی نہیں آنا اورجانا 10کلومیٹربنتا ہے۔ "۔

شرمیلا نے یہ بھی بتایا کہ یہ اقدام ان کے بچین کے شوق کی جانب واپسی ہے۔

ایک اور تصویر میں شرمیلا نے اپنی بچپن اورحالیہ تصویرکا موازنہ کیا ، دونوں میں وہ ماتھے پرٹیکا لگائے نظرآرہی ہیں۔

شرمیلا نے فالوورز کو بتایا" ٹیکا پہننے کا شوق بچپن سے آج تک میرے ساتھ ہے "۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="//www.instagram.com/p/B_O213NF-aX/embed/"]

حال ہی میں انہوں نے "می ایٹ 20" چیلنج کا حصہ بنتے ہوئے اپنی 20 سال کی عمر میں کھینچی جانے والی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

Sharmila Faruqi

Tabool ads will show in this div