کرکٹ کواس وقت اتحاد کی ضرورت ہے،وسیم خان

مقابلہ مل کر ہی کیا جاسکتا ہے
Apr 21, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ ‏موجودہ صورت حال میں آئی سی سی چیف ایگزیکیٹو کمیٹی کا اجلاس انتہائی اہم ہے،اس اجلاس میں پاکستان بامعنی حصہ ڈالنے کا منتظر ہے۔

وسیم خان نے بتایا ہے کہ ‏پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں آئندہ کی ممکنہ حکمت عملی کے حوالے سے بہت کام کیا ہے اوراس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرے گا۔

 انھوں نے بتایا کہ اس موقع پر پی سی بی دیگر کرکٹ بورڈز سے بھی سیکھنے کی کوشش کرےگا۔ان کا کہنا تھا کہ ‏کرونا وائرس نے دنیائے کرکٹ پرغیرمعمولی اثرات مرتب کیے ہیں،ان حالات میں کرونا وائرس کا مقابلہ مل کر ہی کیا جاسکتا ہے۔

وسیم خان نے زور دے کر کہا کہ کرکٹ کواس وقت اتحاد کی ضرورت ہے اور آئی سی سی چیف ایگزیکٹوزکمیٹی کا اجلاس دنیائے کرکٹ کو یہ موقع فراہم کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‏ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے، جس میں مشکل وقت میں کرکٹ فینز کو اکٹھا رکھنا، مالی امور، باہمی سیریز اور آئی سی سی ایونٹس شامل ہیں، ‏جب سے کرونا وائرس کی وباء  پھیلی ہے، تب سے پی سی بی زیادہ ترآئی سی سی اراکین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

WASIM KHAN

Tabool ads will show in this div