کے پی کے حکومت گرائی گئی تو وفاقی حکومت گرادیں گے، عمران خان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : عمران خان نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ میزائل حملوں کی مکمل بندش تک خیبرپختونخوا سے نیٹو سپلائی نہیں جانے دی جائے گی اور وفاق نے کے پی کے کی حکومت گرانے کی کوشش کی تو اُن کی حکومت گرادی جائے گی۔


کپتان نے وفاقی حکمرانوں کو تو آڑے ہاتھوں لیا ہی ساتھ یہ بھی دو ٹوک کہہ گئے کہ اگر اب جھوٹ بولنا نہ چھوڑا، دوغلی پالیسی نہیں چھوڑی تو ملک کے اندر اور باہر کہیں کوئی عزت نہیں کرے گا، بولے تحریک انصاف اپنے مؤقف پر قائم ہے، کوئی حکومت گرانے کا سوچے بھی نہ۔


اسلام آباد کی ڈی چوک پر میزائل حملوں کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانے آئے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی روکنے کے معاملے پر آدھی کامیابی مل گئی لیکن میزائل حملوں کی مکمل بندش تک کم از کم خیبرپختونخوا سے تو نیٹو کا حقہ پانی بند ہی رہے گا۔


عمران خان یہ بھی واضح کرگئے کہ وہ امریکا سے لڑائی نہیں چاہتے، حکمران جو بھی فیصلہ کریں خالصتاً ملک کے مفاد میں کریں۔ سماء

کے

پی

Video

عمران

sargodha

خان

email

Tabool ads will show in this div