اوکاڑہ: پتنگ بازوں کو روکنے کیلئے پولیس کا انوکھا طریقہ

پولیس نے ڈرون کا استعمال شروع کردیا

پنجاب کے شہر اوکاڑہ کی پولیس نے پتنگ بازی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا، قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو پکڑنے کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کردیا۔

اوکاڑہ پولیس نے شہر بھر میں بڑھتی پتنگ بازی کی وجہ سے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کیا، ڈرون کیمرہ سے پتنگ بازوں کی شناخت میں مدد مل سکے گی۔

پولیس نے اوکاڑہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے پتنگیں اور ڈور برآمد کی۔

پتنگ بازی میں استعمال کی جانیوالی دھاتی ڈور کے باعث ہر سال کئی افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے تاہم لوگ کھلے عام اس کی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں۔

PUNJAB

Tabool ads will show in this div