پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کھلاڑیوں کےفٹنس ٹیسٹ لینےکا فیصلہ

ایک منٹ کی ویڈیو
[caption id="attachment_1862722" align="alignnone" width="600"] فوٹو: پی ایچ ایف ٹویٹر[/caption]

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرح ہاکی فیڈریشن نے بھی قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے ویڈیو فٹنس ٹیسٹ 23 اپریل کو ہوں گے۔ قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کا پلان بھجوادیا ہے۔ ٹیسٹ میں لینجز، موڈیفائیڈ پلنک اور پش اپس شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ برپیز، باڈی اسکواٹس اور جمپنگ اسکواٹس فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔مجموعی طور پر48 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہونگے۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایک ایک منٹ کی ویڈیو بنا کر بھجوانے کا کہا ہے، ہرٹیسٹ کی ویڈیو دیکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔خواجہ جنید نے مزید بتایا کہ اس ٹیسٹ کے لیے 4 کھلاڑی بیرون ملک سے اپنے ویڈیوز بھجوائیں گے۔

Tabool ads will show in this div