قومی کرکٹرز کےفٹنس ٹیسٹ،رپورٹ ہیڈکوچ کوبھجوائی جائےگی

ویڈیو لنک کے ذریعے

قومی کرکٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے دوسرے روز بھی فٹنس ٹیسٹ دئیے۔

قومی کرکٹرز کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں، دوسرے روز سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل 11 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہوئے۔ ان کھلاڑیوں میں  بابر اعظم ، یاسرشاہ، اظہرعلی،شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ عابدعلی، فخر زمان ، محمد عامر، وہاب ریاض کے ٹیسٹ بھی ہوئے۔ محمد رضوان، عثمان شنواری اورامام الحق بھی ٹیسٹ دینے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ محمدحفیظ اور شعیب ملک کے ٹیسٹ اکیڈمی کے ٹرینرصبور احمد لیں گے۔

ٹیسٹ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کنڈیشنگ اینڈ اسٹرینتھ کوچ یاسر ملک رپورٹ ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھجوائیں گے۔

fitness Test

Tabool ads will show in this div