اوکاڑہ : اوکاڑہ جلسے سے خطاب میں شاہ محمود قریشی بولے کہ میرے آنے سے تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں، شاہ صاحب نے اسٹیج سے اپنے ہی رکن صوبائی اسمبلی کو شو کاز نوٹس بھی دے ڈالا۔
شاہ محمود قريشي نے اوکاڑہ کے جلسے میں دبنگ انٹري مار دی، جب کہ گڑبڑ گھٹالا کرنے والے اپنے ہي ايم پي اے کيخلاف قرارداد بھی جلسے میں ہی پيش کردی، اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے این اے 144 کے ضمني انتخاب کو پاکستان کا اليکشن قرار دے دیا اور یوں ساري قياس آرائياں دم توڑ گئيں، وہ آئے اور سب کي بولتي بند کرادي۔
عوامي کچہري ميں صوبائي اسمبلي کے ارکان کے خلاف قرار داد بھي پيش کردي، شوکاز نوٹس بھي دے ڈالا۔ شاہ صاحب نظر آئے فل فارم ميں، جوشيلے انداز سے متوالوں کا خون گرمايا، تو خوب نعرے بازي بھي کروائي، ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے زینے پر چڑھنے کیلئے پی ٹی آئی میں نہیں آیا، پاکستان کو بدلنے کیلئے پی ٹی آئی میں آیا، عمران خان کا ساتھ تبدیلی کا طوفان برپا کرنے کیلئے دیا، اوکاڑہ کی کچہری میری قراردادکاساتھ دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے کی غلامی کی سیاست نہیں کرنی، تحریک انصاف نےعوامی سیاست کرنی ہے، لڑائی ایک اور دو نمبر سیاست کی ہے، پاکستان کےعوام غریب سے غریب تر ہو رہے ہیں، پاکستان کی سیاسی سوچ بدلنے کیلئے آئے ہیں۔ سماء