شوبز شخصیات بھی سوشل میڈیا چیلنج’می ایٹ20‘کا حصہ بن گئے

اس چیلنج میں20برس کی عمر والی تصویر شیئرکرنی ہوتی ہے

ٹوئٹرپر13 اپریل کو شروع ہونے والے چیلنج ٹرینڈ میں شوبز فنکاربہت دلچسپی سے حصہ لینے میں مصروف ہیں۔

ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ہیش ٹیگ می ایٹ 20کا ٹرینڈ جاری ہے اس حوالے سے جہان سیاسی شخصیات اپنی پرانی تصاویر شیئر کر رہی ہیں وہیں شوبز شخصیات کی بڑہی تعداد نے بھی اپنی 20سال کی عمر کی تصاویر شیئر کی ہے۔

چیلنج کا حصہ بننے والی شخصیات میں شہزاد رائے،علی ظفر، یاسر حسین، اعجاز اسلم، فہد مصطفی،عمران اشرف، ہمایوں سعید اور دیگر شامل ہیں۔

چیلنج کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید نے بھی اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ 20 سال کے ہیں۔

شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر اپنی 20 سال کی عُمر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی ہم بھی 20 برس کے ہوا کرتے تھے جس پر صارفین کا کہنا تھا کہ آپ آج بھی ایسے ہی دکھتے ہیں ۔

گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی 20 سال کی عُمر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں 20 سال کا تھا اور میں روزانہ 16 سے 18 گھنٹے خطاطی کرتا تھا، اُس وقت میں نے اپنی فیملی کی مدد سے 4 سے 5 لاکھ روپے جمع کرکے اپنا پہلا ایلبم جاری کیا تھا۔

اداکار اعجاز اسلم نے بھی ہیش ٹیگ’می ایٹ 20‘ کو پورا کرتے ہوئے 20سال کی عمر کی تصویر جاری کر دی۔

ژالے سرحدی نے انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اُس وقت کی تصویر ہے جب میں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور یہ میرے پہلے شوٹ کی تصویر ہے۔

شوبز شخصیات کے علاوہ سیاستدانوں نے بھی اپنی 20 برس کی تصویر ایٹ ٹوئنٹی کے ہیش ٹیگ کیساتھ پوسٹ کیں۔

Humayun saeed

Yasir Hussain

Shehzad Roy

Tabool ads will show in this div