اسلام آباد کے قریب سے دو دہشت گرد گرفتار

isbpolice اسلام آباد  حسن ابدال پولیس نے پشاور اسلام آباد موٹروے پر برہان انٹرچینج کے قریب دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے ایک سو پچیس کلو بارودی مواد اور سولہ سو ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے۔ ڈی ایس پی حسن ابدال راجہ طیفور کے مطابق پشاور سے آنے والی ایک گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اُس سے 125 کلو بارودی مواد، 1600 ڈیٹونیٹر اور 25 بنڈل تار برآمد ہوئے۔ پولیس نے دو مبینہ دہشت گردوں گوہر زمان اور علی عمران کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزمان نے بارودی مواد گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔ سماء

raid

TALIBAN

HASAN ABDAL

MOTOWAYS

Tabool ads will show in this div