رائٹر انور مقصود کی پہلی ملازمت کی تصویر

گزشتہ دنوں انہوں نے لائیو سیشن میں گفتگو کی تھی

حال ہی میں مشہور و معروف مصنف انور مقصود نے اپنے بیٹے موسیقار بلال مقصود کے ساتھ انسٹاگرام کے لائیو سیشن میں شریک ہوئے ۔

گزشتہ روز بلال مقصود نے انسٹاگرام پر اپنے والد انور مقصود کی پہلی ملازمت کی تصویر شیئر کی۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ دنوں لائیو سیشن میں والد کی یو بی ایل بینک میں ملازمت کے حوالے سے گفتگو کرتے تھے اور یہ اس ملازمت کی ایک تصویر ہے۔

انور مقصود 15 اپریل کو اپنے بیٹے بلال مقصود کے ہمراہ انسٹاگرام پر لائیو آئے تھے جس میں انہوں نے بچپن کے واقعات ، ماضی ، جدوجہد اور حال پر گفتگو کی تھی ۔

لائیو سیشن کے دوران انہوں نے بتایا کہ اپنی زندگی میں کون کون سے پیشے سے وابستہ رہے جس میں ایک بھی تھا کہ انہوں نے بینک میں ملازمت بھی کی تھی ۔

یاد رہے کہ انور مقصود نے اپنے کیریئر کا آغاز 1970 میں ٹیلی ویژن پر کیا تھا، اس وقت صرف ایک ہی سرکاری چینل پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) تھا جو ملک بھر میں دیکھا جاتا تھا۔

ANWAR MAQSOOD

Tabool ads will show in this div