رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈکی تقریب نہیں ہوگی

ابھی متحد رہنے کی ضرورت ہے

لکس اسٹائل ایوارڈ کے منتظیمن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں سال تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا بلکہ وہی رقم انٹرٹینمنٹ اورفیشن انڈسٹری کو سپورٹ کرنے پرصرف کی جائے گی۔

لکس سٹائل ایوارڈزانتظامیہ کے مطابق پاکستان کرونا وائرس کے سنگین چیلنج سے نبرد آزما ہے، ایسے میں ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تقریب پرجو رقم خرچ ہونی تھی وہ موجودہ صورتحال سےمتاثرشوبزاورفیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی۔

یونی لیور پاکستان کی بیوٹی و پرسونل کیئرڈائریکٹر عاصمہ حق کے مطابق پاکستان فیشن و انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کے فروغ اور ستائش کیلئے 19برس قبل لکس اسٹائل ایوارڈز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، گزرے برسوں میں کئی افراد نے اسے پاکستان کا سب سے معتبر ایوارڈ بنانے میں بھرپورمعاونت کی لیکن مشکل دورمیں ایسے لوگوں کی بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں جو صورتحال سے متاثر ہوئے۔

چیئرمین اورچیف ايگزیکٹو آفیسر یونی لیور عامر پراچہ نے کہا کہ فیشن و انٹرٹینمنٹ کیلئے لکس اسٹائل ایوارڈ اہم پلیٹ فارم ہے اور ہم اس ایونٹ کی منسوخی کے اثرات جانتے ہيں، لیکن فی الحال سب کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

Tabool ads will show in this div