
کراچی : ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اخبارات میں دیئے گئے اشتہارات کراچی آپریشن اور امن کی کوشش کو تباہ کرنے کی سازش ہے، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اشتہارات کے مندرجات قطعی طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں، جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، چھوٹے پروپگنڈے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔
کراچی کے مختلف اخبارات میں ڈی ایس پی کی جانب سے متعدد گمشدہ افراد کے اشتہار پر رینجرز نے اپنا رد عمل ظاہر کردیا، ترجمان رینجرز کرنل طاہر کا کہنا ہے کہ پوليس کا گمشدہ افراد کیلئے ديا گيا اشتہار کراچی کے امن کیخلاف سازش ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت رينجرز کی کارکردگی کو عوام کی نظر ميں گرايا جا رہا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اشاعت کیے گئے اشتہارات کے مندرجات قطعی طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں، جس پر رينجرز کی جانب سے نے پوليس کے ديئے گئے اشتہارات کی تحقيقات کا آغاز کر ديا گیا ہے، رينجرز پروپیگنڈے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
دوسری جانب حساس اداروں کےاہلکار محکمہ اطلاعات کے دفتر پہنچ گئے، جہاں حساس اداروں کے اہل کاروں نے اشتہارات سے متعلق ريکارڈ تحويل ميں لے ليا، جب کہ وہاں موجود افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی کہ "اشتہار کس کی اجازت سے شائع ہوا"۔ سماء