کسان پیکیج کی معطلی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Kissan Pkg Muatli Challenge Pkg 07-10

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کسان پیکج پر عملدرآمد بحال کرانے کیلئے ہائی کورٹ اسلام آباد سے رجوع کرلیا، عدالت کو الیکشن کمیشن کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے کسان پیکیج پر عملدرآمد روکنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، الیکشن کمیشن کا حکم اختیارات سے تجاوز قرار دیا، فوری حکم امتناع اور فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی کر ڈالی۔

حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسان پیکیج کا سندھ، پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق ہے نہ اس کا مقصد ووٹرز کو متاثر کرنا، پاکستانی شہری باشعور ہیں اور وہ کسی پیکیج کی وجہ سے ووٹ نہیں دیتے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے الیکشن کمیشن کا کسان پیکیج معطل کرنا انتظامی معاملات میں مداخلت ہے، وہ حکومت کو آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کرنے سے روک نہیں سکتا، الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو سنے بغیر کسان پیکیج معطل کیا، فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ سماء

ECP

PTI

ELECTION

Politics

Kissan Package

Tabool ads will show in this div