پائلٹس ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

SAMSUNG DIGIMAX D530 اسلام آباد : پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے بالاآخر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا، پالپا کی جانب سے فیصلہ تنظیم کے رہنماوں نے قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں کیا۔ سات روز سے جاری ہڑتال کو بالا آخر پالپا نے ختم کردیا، پالپا کی جانب سے اس سے قبل تین مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کو معاملہ حل کرنے کا ٹاسک دیا، جس کے بعد پالپا کے عہدے داروں نے بھی 2 روز میں معاملے سے متعلق تفصیلات کمیٹی میں دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ، سی اے اے اور پالپا کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے، جب کہ پالپا کی جانب سے بھی اس بات کی حامی بھری گئی ہے کہ وہ ٹیبل پر آکر مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کریں گے، اور وہ ہڑتال ختم کریں گے، اان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کے باعث عوام پر اثرات پڑ رہے، نجی ائر لائنز نے کرائیوں میں بے انتہا اصافہ کردیا ہے۔ دوسری جانب پالپا کمیٹی کے چیئرمین عامر ہاشمی کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں کہنا تھا کہ ہڑتال پر نہیں لیکن زائد اوقات میں کام نہیں کریں گے، آج سے پالپا مشروط طور پر دو دن کیلئے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتی ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی اور ارکان کی گارنٹی پر ہم ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔ عامر ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی کے ارکان تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ بیٹھیں، کمیٹی کاآئندہ اجلاس جمعے کو ہوگا۔ سماء

PAKISTAN INTERNATIONAL AIRLINE

SENATE COMMITTEE

TALHA MEHMOOD

Tabool ads will show in this div