کراچی:قیدیوں کےاہلخانہ کوفون کال کی سہولت دینےکافیصلہ

ایک بار فون پر بات کرسکیں گے

کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران قیدیوں سے ملاقات پرپابندی عائد ہے تاہم قیدیوں کے اہلخانہ کو فون کال کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

محکمہ جیل خانہ جات نے بتایا ہے کہ سندھ کی جیل میں موجود قیدی اپنے اہل خانہ سے ہفتے میں ایک بار فون پر بات کرسکیں گے،فون کال کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ قیدیوں کے نفسیاتی مسائل دیکھ کرکیا گیا ہے۔

مشیر جیل خانہ جات اعجازجکھرانی نے بتایا کہ سندھ بھر کی تمام جیلوں میں قیدیوں کا مفت کالزکرنے کی سہولیات دی جائیں گی۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر قیدیوں اور اہل خانہ کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی جائے گی۔

مشیرجیل خانہ جات نے واضح کیا کہ دہشتگردوں،خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو یہ سہولیات حاصل نہیں ہوگی۔

CENTRAL JAIL

Tabool ads will show in this div