شکست کے خوف سے پی ٹی آئی والوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ایاز صادق

N League Campaign Lhr Zubair Pkg 07-10

لاہور : این اے 122 کے ضمنی الیکشن کی مہم نے ماحول گرما ديا، ریلوے شیڈ میں منعقدہ جلسے ميں سعد رفیق نے ریلوے ملازمین کو مراعات دینے کا اعلان کرديا، ایاز صادق نے کہا کہ شکست کے خوف سے تحریک انصاف والوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

این اے 122 میں ووٹروں کو رام کرنے کیلئے نون لیگ کے جتن جاری ہیں، ایاز صادق، سعد رفیق کی پارٹنر شپ میں سیاسی اننگز جاری رکھے ہوئے ہیں، انتخابی مہم میں خوشنما وعدے بھی ہیں اور مخالفین پر تنقید بھی۔

ریلوے انجن شیڈ میں ہونیوالے جلسے میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے ملازمین کو سہانے خواب دکھائے اور حمایت کی اپیل کی۔

جلسے میں بعض میڈیا اینکرز کو بھی نون لیگ کی قیادت کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سماء

PTI

Politics

IMRAN KHAN

AYAZ SADIQ

NA122

Khwaja Saad Rafiq

Tabool ads will show in this div