بلال مقصود کےبچپن کی سنہری یاد"اکڑ بکڑ"سنیے

اساتذہ گانا سننے کیلئےکلاس رومز میں بلاتے تھے

معروف میوزیکل بینڈ اسٹرنگزکے گلوکار بلال مقصود قرنطینہ کے دنوں میں اپنے مداحوں کا دل جیتنےکاہنربخوبی جانتے ہیں۔

گلوکاری، لائیو اسکیچنگ، جنید جمشید کو خراج تحسین اور اپنے والد انور مقصود کے ساتھ لائیو سیشن کے بعد بلال نے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا ہے۔

انسٹا گرام پر بلال نے "اکڑ بکڑ" گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اورلکھا " یہ وہ گانا ہےجسےمیں بچپن میں گایا کرتا تھا۔ اسکول کے اساتذہ مجھے یہ گانا سننے کیلئے کلاس رومز میں بلایا کرتے تھے "۔

انہوں نے بتایا کہ اس گانے کے 4 مزید ورژن ہیں۔ اس کی موسیقی موسیقار ، گلوکار اور اداکار ارشد محمود نے ترتیب دی تھی۔

بہترین گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ بلال فنکار،گٹارسٹ، گیت نگار اور کمپوزر بھی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے لاک ڈاون کی صورتحال میں بیک وقت دونون ہاتھوں سے سماجی دوری اختیار کرنے سے متعلق ایک جوڑے کا لائیو خاکہ بنا کر شیئر کیا تھا جسے خوب پزیرائی ملی۔

گلوکار کے والد انور مقصود معروف مصنف اور ٹیلیویژن آرٹسٹ ہیں جبکہ ان کی خالاؤں زہرہ نگاہ، فاطمہ ثریا بجیا اور زبیدہ طارق نے بھی اپنے اپنے شعبوں میں خوب نام کمایا ۔

Bilal Maqsood

AKKAR BAKKAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div