کرونا وائرس کے خدشات:موبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں توسیع

انیس مئی 2020 سے کی جائے گی

کرونا وائرس کے تناظر میں موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم ای آئی جو ابھی تک پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں، ایسے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے مزید 30 دن کی توسیع کردی ہے۔

یہ توسیع موجودہ صورتحال میں عوام کوآسانی اورسماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے۔اس طرح کے موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ 19 مئی 2020 سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

  قواعد کے مطابق ا یسی تمام موبائل ڈیوا ئسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے انہیں پہلی بار مقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندر رجسٹر کروانا ضروری ہے۔ لیکن غیر معمولی حالات کے پیش نظر، ایسی غیر تصدیق شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ جنہیں 18 مارچ سے 18 مئی 2020 کے درمیان بلاک ہوناتھا، اب انہیں 19 مئی 2020 سے بلاک کیا جائے گا۔

 پی ٹی اے نے ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایا تھا۔

CELL PHONE BLOCKING

Tabool ads will show in this div