کرونا کیسز کی 60فیصد ٹرانسمیشن مقامی سطح پرہے،ظفرمرزا

کراچی میں تمام اموات کی وجہ کرونا کو قراردینا قبل ازوقت
Apr 17, 2020

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک روزانہ 20ہزار ٹیسٹ کرنے کے اہل ہونگے، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کراچی میں تمام  اموات کرونا سے ہوئی ہیں، کرونا کے حوالے سے اموات کو لیبارٹری ٹیسٹ سے جانچاجاتاہے، جب تک لیبارٹری ٹیسٹ سے پتہ نہ چلے تب تک قیاس آرائی ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان میں مکمل طور پر کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1765 ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 60 فیصد کرونا وائرس مقامی سطح پر پھیل رہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں 11 اموات کرونا وائرس کے باعث ہوئی ہیں، ملک میں مجموعی طور پر 135 افراد اس وائرس سے انتقال کرگئے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں 44 مریض ایسے ہیں جن کی حالت کرونا وائرس کے باعث سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ اینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس بیماری کی شرح ایک اعشاریہ نو فیصد ہے۔

رمضان سے متعلق ڈاکٹر ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رمضان کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنا ہونگے، قومی سطح پر گائیڈ لائنز بنارہے ہیں، ہدایات کو مشورے کے بعد جاری کریں گے۔

ZAFAR MIRZA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div