آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا افغان سرحد کھولنے کا مطالبہ

مطالبات نہ مانے گئے تو سپلائی بند کر دیں گے
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے لاک ڈاؤن کے باعث بند کی گئی افغان سرحد کھولنے کا مطالبہ کر ديا۔

گزشتہ روز آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے پريس کانفرنس ميں بتايا کہ 450 ٹینکرز افغان بارڈر پر پھنسے ہیں۔ ڈیڑھ ماہ سے ڈرائیورز کيلئے سرحد پر کھانے پينے اور رہنے کا بھی کوئی بندوبست نہيں کيا گيا۔

ٹينکرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں ہوٹل، مکینیک، ٹائر اور آئل کی دکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مطالبات نہ مانے گئے تو سپلائی بند کر ديں گے۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی اشن کے مطابق مسائل سے متعلق حکومتی ذمہ دوران کو آگاہ کرنے کے باوجود کسی نے تاحال کوئی رابطہ بھی نہیں کیا۔

AFGHAN BORDER

Tabool ads will show in this div