خضدار میں حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 13 زخمی

وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر گاڑی الٹنے سے حادثہ پیش آیا

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق وڈھ کے قریب  قومی شاہراہ پر پنجگور سے کراچی جانے والی گاڑٰی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتجے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

حادثے میں زخمی ہونیوالوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، حادثے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

KHUZDAR

Tabool ads will show in this div