رمضان المبارک:سحروافطارمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ،وزارت توانائی

کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

وزارتِ توانائی نے رمضان المبارک میں سحروافطارکے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کہا ہے کہ سحروافطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سیکرٹری پاورعرفان علی کی زیرِصدارت اہم اجلاس اسلام آباد میں جمعرات کو ہوا جس میں رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے جنریشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس میں پیداواری کمپنیوں کو اضافی ایندھن کا بندوبست کرنے اور واپڈا کو پن بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کی بھی ہدایت کی گئی۔

حکام کے مطابق رمضان میں گھریلوصارفین کو بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی،زیروریٹڈانڈسٹری کو بجلی کی فراہمی دوسری اور کمرشل صارفین تیسری ترجیح ہوں گے،دیگر صنعتوں کو رات کے اوقات میں بجلی فراہم کی جائے گی۔

load shedding

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div