ماہ رمضان کےلیےعلماءکی مشاورت سےلائحہ عمل مرتب ہوگا،عمران خان

علمائے کرام کا تعاون درکارہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے پیش نظرعلمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے علمائے کرام کا تعاون درکارہے،بہت جلدعلمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کوایک ایسی وبا سے محفوظ رکھنا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےرکھا ہے، علمائے کرام نے ہرموڑ اورہرمشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ماہ رمضان کے پیش نظرعلمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

IMRAN KHAN

Tariq Jameel

Tabool ads will show in this div