ماسکو: طیارہ حادثے کی ویڈیو جاری کردی گئی

روسی حکام نے سال 2019 میں ہونے والے طیارہ حادثے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ہونے والے حادثے کی ویڈیو تحقیقاتی کمیٹی نے ایک سال بعد جاری کی ہے۔
🇷🇺 Russia's Investigative Committee has released footage of the deadly #Sheremetyevo airport plane crash that killed 41 people in May 2019.
— QuickTake by Bloomberg (@QuickTake) April 16, 2020
The plane commander was charged in the deadly incident #Шереметьево #авиакатастрофа pic.twitter.com/7aT2i645zE
#OCDC
— Rick Jones (@RickJon98724437) April 15, 2020
The Investigative Committee of Russia publishes new footage of the crash of a Sukhoi Superjet 100 passenger plane at Sheremetyevo Airport in May last year. pic.twitter.com/OADlSpkOnK
مذکورہ روسی طیارے کو ماسکو سے اڑنے بھرنے کے بعد حادثہ پیش آیا تھا۔ پرواز کو اڑان بھرتے ہی آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی تھی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ریلیز ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کو کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگی ہوئی ہے۔
کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران ایمرجنسی سیڑھی سے لوگ طیارے سے باہر اترے۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 78 افراد سوار تھے۔ جس میں سے 41 ہلاک ہو گئے تھے۔