شہزادرائےکا3 زبانوں میں خراج تحسین، ویڈیووائرل
معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے مداحوں کو منفرد گائیکی سے محظوظ کرتے ہوئے مثبت سوچ کااظہارکیا۔
شہزاد رائے نے انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کلام "تیرے در پر خالی جھولی لایا ہوں " 3 مختلف زبانوں میں پیش کر رہے ہیں۔
انسٹا پرشہزاد رائے نے لکھا "پاکستان میں سب سے خوبصورت چیز زبانیں، ثقافت اور مذہب کے حوالے سے تنوع ہے۔ ممکن ہے کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کو نہ سمجھ سکیں لیکن مجھے امید ہے کہ کرونا کی وجہ سے ہم نے جو سماجی دوربرقرار رکھی ہوئی ہے، اس سےہمیں ہمارے درمیان اچھی چیزوں کی عکاسی کرنے میں مدد مل سکتی ہے"۔
شہزاد رائے نے اس حوالے سے 3 زبانوں اردو، گجراتی اور پنجابی میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو محظوظ کیا۔
انسٹا پرہی ایک اور پوسٹ میں شہزاد رائے نےاپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے جون ایلیا کا معروف شعر لکھا "جرم میں ہم کمی کریں بھی تو کیوں ، تم سزا بھی توکم نہیں کرتے"۔