وزیراعلیٰ بلوچستان اور ناراض وزراء میں اختلاقات ختم

سینیٹر احمد خان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سینیٹر احمد خان کی رہائش پر ناراض وزراء سے ملاقات کی اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر احمد خان نے وزیراعلیٰ جام کمال اور وزراء کے درمیان اختلافات ختم کرا دیے۔ وزیراعلیٰ نے ناراض وزراء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کر دی۔

ملاقات میں سینیٹر نصیب اللہ مری اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔

صوبائی وزرا مٹھا خان کاکڑ، نور محمد دمڑ اور مشیر محمد خان طور اور پارلیمانی سیکریٹری سردار مسعود لونی وزیراعلیٰ سے ناراض تھے۔ چاروں نے چند روز قبل وزیراعلیٰ کو اپنے تحفظات پر مشتمل خط لکھ کر وزارتوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔

cm balochistan

JAM KAMAL

Tabool ads will show in this div