چارسدہ: دریائےسوات میں نچلے درجے کا سیلاب

شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

چارسدہ میں دریائے سوات میں حیالی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے بتایا کہ سیلابی ریلہ بالائی علاقوں اور ملاکنڈ ڈویژن میں زیادہ بارشوں سے آیا ہے۔

ڈی سی چارسد نے بدھ کو بتایا ہے کہ دریائے سوات کے قریب مقیم شہریوں کو دریا میں جانے سے منع کردیا گیا ہے۔ دریائے سوات میں طغیانی سے پانی قریبی کھیتوں میں داخل ہوگیا ہے۔سیلابی پانی سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

انتظامیہ نے آنے والے چند دنوں تک شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

River Swat

Tabool ads will show in this div