ریکٹ بینکیزر پاکستان کا کوویڈ19 کیخلاف جنگ میں وزارت صحت کیساتھ اشتراک

پاکستانی عوام کیلئے آربی پی کے اقدامات قابل قدرہیں، ظفرمرزا
Apr 15, 2020

ریکٹ بینکیزر پاکستان لمیٹڈ (آر بی پی ایل) ڈیٹول بنانے والی کمپنی نے منسٹری آف ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن (این ایچ ایس آر سی) کے ساتھ باضابطہ طور پر اپنے اشتراک کا اعلان کردیا۔

یہ اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری ہے جو ملک میں کوویڈ19 کو پھیلنے سے روکنے اور عوام کو اس وباء سے بچانے کیلئے فوری طور پر امداد فراہم کرے گی۔

اس تعاون کے ایک حصے کے طور پر ، آر بی پی ایل عوامی فلاحی پیغامات کے ذریعے آگاہی پھیلائے گی اور عوام کو وائرس کے خلاف روک تھام کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی دے گی۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/hxx_RL-i6zA"]

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کاشان حسن، سی ای او آر بی پی ایل، نے کہا کہ مشکل کے اس وقت میں، جہاں بہت زیادہ بے یقینی ہے، ایک بات کا ہمیں یقین ہے کہ اگر ہمیں اس وائرس سے لڑنا ہے اور لوگوں کو اس سے بچانا ہے تو ہمیں اکٹھے ایک قوم بن کر سامنے آنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ڈیٹول وزارت صحت کے ہمراہ اس لڑائی میں شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ڈیٹول عوام کو تعلیم دینے اور انہیں اس وائرس کے پھیلاؤ سے روکنے کیلئے درست ذرائع فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

کاشان حسن نے یہ بھی کہا کہ ہم تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں، حفظان صحت کا خیال رکھیں اور حکومتی اقدامات کی حمایت کریں۔ ہم سب کی تمام مشترکہ کاوشوں سے ہوگا سیف پاکستان!۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ضرورت کے اس وقت میں، پاکستانی عوام کی خدمت کی غرض سے لیے گئے آر بی پی ایل کے اقدامات اور امداد کی ہم قدر کرتے ہیں۔ ہم سب کو اپنے باقی پاکستانیوں کو بچانے کیلئے اکٹھے ہونا پڑے گا، آگاہی کے ذریعے، گھر پر رہ کر، پسماندہ طبقات تک فراہمی کے ذریعے، اور اپنے فرنٹ لائن ورکرز کو ان ٹولز کے ذریعہ قابل بناتے ہوئے جو بازیابی میں مدد کرسکتے ہیں۔ اس اشتراک کا مقصد وسائل کو اکٹھا کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ان کی حفاظت کیلئے ضروری اقدام کی معلومات پہنچائی جا سکے۔

جراثیم سے حفاظت کیلئے عالمی طور پر سربراہ مانا جانے والا ڈیٹول، پہلے ہی تندہی سے کوویڈ19 کے حوالے سے آگاہی پھیلا رہا ہے، مختلف کاوشوں کے ذریعے جن میں انفو گرافکس اور معلوماتی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ وزارتِ صحت کے ساتھ مل کر شوبز کے معروف اداکاروں جیسے کہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ مل کر، جو کہ اس مقصد کے حامی ہیں، عوامی مفاد کیلئے دو پیغامات بھی نشر کئے جا چکے ہیں۔

وزارت صحت کے ساتھ مل کر ڈیٹول اس وبائی مرض کے حوالے سے درست آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ کئی این جی اوز کو حفظان صحت کی اشیاء عطیہ کر رہا ہے تاکہ فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی بھی مدد کی جاسکے جو ان حفاظتی تدابیر تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔

COVID19

Tabool ads will show in this div