پی ٹی آئی آج اوکاڑہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی

Oct 07, 2015

HDL 1200 07-10

اوکاڑہ : اوکاڑہ کے فٹبال گراؤنڈ ميں کپتان آج کرکٹ کھيليں گے، کپتان کی سياسی اننگز ديکھنے کيلئے طلباء کلاسيں چھوڑ کر پہنچنا شروع ہوگئے۔

اوکاڑہ فٹبال گراؤنڈ میں چيئرمين پی ٹی آئی عمران خان اپنی سياسی طاقت کا مظاہرہ کريں گے، گراؤنڈ ميں جلسے کی تياريوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اس موقع پر کالج اور اسکول کے طلباء بھی گراؤنڈ پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی انتظاميہ کے مطابق جلسہ گاہ ميں 10 ہزار اور خواتين کيلئے 3 ہزار کرسيوں کا بندوبست کيا گيا ہے جبکہ 300 کے قريب پی ٹی آئی کے رضاکار عمران خان کی سيکيورٹی کے فرائض سرانجام ديں گے۔

کپتان کے جلسے ميں ٹوپياں، بيجز اور ٹی شرٹس کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے تو دوسری جانب طالب علم پی ٹی آئی کے ترانے پر جھومتے دکھائی دے رہے ہيں۔ سماء

PTI

Politics

PUNJAB

PMNL

Tabool ads will show in this div